سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔
خارجیوں کے ایک گروپ نے 5 اور 6 اپریل کی رات پاک افغان سرحد کے ذریعے در اندوزی کی کوشش کی، در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی، اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔
پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔
علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارجی کے خاتمے کےلیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر