ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربیلا ڈیم میں کشتی دلدل میں پھنس گئی، 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا

تربیلا ڈیم میں کشتی دلدل میں پھنس گئی، 130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو  آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے  130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں ۔  

 ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہری پور  کشتی میں بیٹھے کسی بھی مسافر کے پاس لائف جیکٹ موجود نہیں تھی۔ مزید یہ کہ  کشتی میں 70 افرادکی گنجائش ہے، اور 130 مسافروں کو سوار  کیا گیا تھا ، جو کہ گنجائش سےکہیں زیادہ ہے اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔ 

یاد رہے کہ ہری پور میں 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ 4 سال قبل ڈوبنے والی کشتی میں سوار 40 سے ذائد مسافروں اور کشتی کا ابھی تک کوئی پتہ نا چل سکا۔