ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راہ چلتی خواتین کی بالیاں نوچنے والا گینگ گرفتار

راہ چلتی خواتین کی بالیاں نوچنے والا گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلامپورہ پولیس نے راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی میں گینگ کا سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر بشیر پکڑے گئے۔

ملزمان خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتے تھے، جس سے وہ خواتین کے لیے درد سر بن چکے تھے۔

 ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔