ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی ’ڈنگ ڈونگ ڈولے‘ پررقص کرتے ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی ’ڈنگ ڈونگ ڈولے‘ پررقص کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی وڈ اداکارہ تشار کپور کے گانے ’ڈنگ ڈونگ ڈولے‘ پر شاندار رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہانیہ عامر ہر روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کبھی پوسٹ، کبھی اسٹوری تو اکثر و بیشتر دونوں پر ہی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر کے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی سے جوڑ کر رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں گروپ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر بھارتی فلم 'کچھ تو ہے' کے گانے 'ڈِنگ ڈونگ ڈولے' پر رقص کر رہی ہیں۔ 

ویڈیو میں ہانیہ عامر سنہرے لہنگا چولی میں ملبوس ہیں اور دوپٹے کو بھی خوبصورتی سے سیٹ کر رکھا ہے جو ان کی اوور آل لُک کو حسین ترین بناتا دکھا۔

اداکارہ خوب جوش و خروش کے ساتھ ڈانس اسٹیپس دیتی نظر آئیں اور شوخ مزاجی کے ساتھ ڈانس فلور پر متعدد لوگوں کی موجودگی کے باوجود سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ہانیہ عامر نے یہ شاندار ڈانس میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تقریب میں کیا جس میں وہ خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آئیں۔ ہانیہ عامر کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور فینز کی جانب سے اسے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔