ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں عام انتخابات  سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم مشاورت   

Election commission commission,Punjab,elections,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں عام انتخابات،الیکشن کمیشن میں اہم مشاورت ،وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خطوکتابت نہیں ہوگی۔ 

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ اور چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزرات خزانہ کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب خود انتظامی اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دیں گے،وزرات خزانہ اور نگراں پنجاب حکومت کی رپورٹس قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گی۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع الیکشن کے مطابق  پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔