اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کو معاف کردیا

اشنا شاہ نے بھی فیروز خان کو معاف کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اہلیہ علیزا سلطان پر تشدد کے الزامات کے بعد سے تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان کو منیب بٹ، ایمن خان اور منال خان کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی معاف کردیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے 3 اسٹوریز پوسٹ کی گئیں جس میں انہوں نے فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا۔اشنا نے اپنی اسٹوری میں فیروز  اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا کہ ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، درمیان بخشش اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے'۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-06/323769_6846191_updates.JPG

اداکارہ نے ایک اور اسٹوری میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب میں سے جس جس نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی زندگی میں یہ جانتے ہوئے کہ وہ تکلیف میں ہیں، انہیں معاف نہیں کیا تو اِن کا خون اُن کے سر ہے، اس احساس جرم کو ختم تو نہیں کرسکتی لیکن اس سے سیکھ ضرور سکتی ہوں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-06/323769_3375907_updates.JPG

انہوں نے مزید لکھا کہ جب کسی عورت پر ظلم ہوتا ہے تو یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس وقت تک اس کے ساتھ کھڑے رہیں جب تک اسے انصاف نہ مل جائے اور اس پر ظلم کرنے والے مرد کو اس بات کا احساس نہ ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں یہ حق حاصل ہوجائے کہ ہم خود ہی اس مرد کو سزا دیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ کسی کو بھی ہراساں کرنے کی کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی اور اداکار فیروز خان کے معاملے میں انہیں زبردستی ملوث کیا گیا۔

دوسری جانب فیروزخان نے اشنا شاہ کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ایک آیت شیئر کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’ بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے‘۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-06/323769_3172923_updates.JPG

Ansa Awais

Content Writer