ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنڈا موٹر سائیکلز کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی

ہنڈا موٹر سائیکلز کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی
کیپشن: Bike Price Hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کردی گئی۔  کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز پر دو سے نو ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ کمپنی کی جانب سے مختلف ماڈلز پر دو سے نو ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین الیکٹرانک اینڈ موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ آئے روز قیمتوں میں اضافے سے خریداری ختم ہوگئی ہے۔ کمپنیاں کہتی ہیں کہ خام مال مہنگا ہوگیا اس لیے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہنڈا 70 سی سی 99 ہزار 900 ، ہنڈا 125 ایک لاکھ 59 ہزار 500 جبکہ ہنڈا 150 دو لاکھ 86 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کیساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے،ہنڈا سی جی 125 ایک لاکھ 39 ہزار 500 اورہنڈا ڈیلکس موٹرسائیکل 125ایک لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer