ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نے روزہ کے دوران پانی مانگ لیا۔ویڈیو وائرل

وزیر اعظم نے روزہ کے دوران پانی مانگ لیا۔ویڈیو وائرل
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورہ لاہور میں  تقریب سے خطاب کے دوران پانی مانگ لیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز دورۂ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،گورنر ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو اچانک کھانسی کا دورہ پڑ گیا۔

عمران خان دورانِ خطاب کھانسنے کے بعد اچانک پانی مانگ لیتے ہیں، وہاں کھڑے شخص کی جانب سے انہیں بتایا جاتا ہے کہ ’آپ کا روزہ ہے ۔‘ روزے میں پانی مانگنے کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عمران خان ’اوہ‘ کہہ کر خطاب جاری رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی روزے میں پانی مانگنے کی ایک منٹ اور 5 سیکنڈ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ گردش کررہی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر