(سٹی42)چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ایس ایچ او مانگا منڈی ،انچارج انویسٹی گیشن سندر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے ۔ لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کئے جانے پر مدعی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔ عدالتی احکامات پر بلا آخر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ سابق ایس ایچ او افضل سندھو ، انچارج انویسٹی گیشن واجد جہانگیر سمیت چار تھانیدار واں اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزقصورمیں پولیس افسر نےگھرمیں گھس کر خاتون پر تشددکیا، سب انسپکٹر جمیل خان نےخاتون کوبالوں سےپکڑکرگھسیٹا،خاتون پرالٹامقدمہ بھی درج کرا دیا۔جمیل خان سب انسپکٹر نے خدیجہ بی بی کو سر کے بالوں سے پکڑ کر کمرے سے نکالا، سب انسپکٹر نے خاتون کو ٹھڈے مارکر باہر گھیسٹتا رہا،24 نیوز نے خاتون پر سب انسپکٹر کے تشدد کی ویڈیو حاصل کر لی تھی،ویڈیو میں بغیر لیڈی کانسٹیبل جمیل خان سب انسپکٹر کو خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کمرے سے کھینچ کر نکال رہا ہے۔
واتین پر تشدد کے واقعات روکنے کا نام نہیں لے رہے،خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، ہوس، زیادتی کا شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ رونماں ہورہے ہیں۔