سعید احمد سعید: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج برائلرمرغی کا گوشت 10روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا ہے، پولٹری فارمرز سے سرکاری نرخنامے سے اضافی قیمتوں پر مرغی ملنے کے باعث سپلائرز نے پولٹری سیلرز کو دی جانے والی 35 فیصد ڈائریکٹ سپلائی روک دی ہے جس سے قلت نے بھی سراٹھانا شروع کردیا ہے۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 339روپے فی کلوگرام پر پہنچ گی ہے۔ شہر میں چکن سپلائرز پینتیس فیصد مرغی پولٹری فارمرز سے لیکر براہ راست سیلرز کو سیل کرتے ہیں۔
پولٹری فارمرز سرکاری نرخنامے سے بھی دس روپے زائد قیمتوں پر پولٹری سپلائرز کو مرغی فراہم کررہے ہیں جس کے باعث سپلائرز نے برائلر مرغی کی سپلائی احتجاجا روک دی ہے اور اب شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قلت نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ پر سبزیوں کی فروخت آج بھی یقینی نہ ہوسکی۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں استحکام 34 روپے،پیاز کی قیمت میں استحکام 24،ٹماٹر کی قیمت میں استحکام 45 روپے،لہسن دیسی کی قیمت میں استحکام 80 روپے،لہسن چائنا 155 روپے،ادرک تھائی لینڈ 300 روپے،ادرک چائنہ 300 روپے،کھیرا کی 35 روپے،کریلا 70 روپے،پالک دیسی 18 روپے اور میتھی 38 روپے میں فروخت ہوئی۔
اسی طرح بینگن 30 روپے،بند گوبھی 18 روپے،پھول گوبھی 35 روپے،شملہ مرچ 50 روپے،سبز مرچ 53 روپے،گھیا کدو 53 روپے،لیموں دیسی کی قیمت 230 روپے،بھنڈی 125 روپے،شلجم 20 روپے،اروی 100 روپے،مٹر 110 روپے، ٹنڈیاں 30 روپے ،مونگرے 95 روپے، مولی 27 ،گاجر دیسی 42، حلوہ کدو 37 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے۔