چینی سٹہ بازوں کے تہلکہ خیز انکشافات

Sugar Mafia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹیمپل روڈ (عرفان ملک) شوگر ملز سٹہ گروپس کے خلاف ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن میں اہم پیشرفت، دو مزید سٹہ گروپ کے بروکرزنے بیانات ریکارڈ کرادیئے, سٹہ بازملک عباد کے رائیڈر نے  گزشتہ9سال سے چینی کی بروکری کرنے کی تصدیق کردی۔

 سٹہ بازمحمود اختر بھلی اور مولوی ظہیر نے جہانگیر ترین سمیت دیگر بڑے شوگر مل مالکان کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت ایف آئی اے کو دے دیئے، انہوں نے تاندلیوالہ شوگر ملز، ڈی جے ڈبلیو گروپ، مدینہ کسان شوگر ملز، کے سٹہ اورفارورڈ بکنگ کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

بیانات میں بتایا گیا ہے کہ تمام بروکرز سٹہ باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کا کام کرتے ہیں، تمام سٹہ باز شوگر گروپ، پاکستان شوگر گروپ اور شوگر مرچنٹس واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ کے کاروبار میں ملوث ہیں، تمام کچے کھاتے شوگر ملز کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں، کئی بے نامی اکاؤنٹس اس کالے دھن کے لئے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق شوگر سٹہ بازملک عبادکے رائیڈر طٰہ بٹ نے ڈی ڈبلیوگروپ،حمزہ شوگر، اشرف شوگر ملز، حسین شوگر ملز،سیون سٹار،شیخوشوگرملز کے سٹہ کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، رائیڈڑ نے ملک عباد کے پاس 15000روپے ماہوار کام کرنے کی تصدیق  کردی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سٹہ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے ون ونڈو آپریشن کے قانون کی منظوری دے دی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی، جس میں فواد چودھری، شبلی فراز ، فیصل واوڈا اور یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب کوئی سٹے باز نہیں بچے گا اور عوام کو چینی سستے داموں ملے گی۔ انہوں نے حکومتی ترجمان اور وزیر مشیر کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer