قیدی کو جیل لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

 قیدی کو جیل لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سپریم کورٹ کے قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کے احکامات کا معاملہ آئی جی جیل خانہ کی ہدایت پر کیمپ جیل نے سی سی پی او  کو بغیر کرونا ٹیسٹ قیدی جمع نہ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں کی جانب سے کسی بھی قیدی کو جیل میں لانے سے پہلے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔  اسی حوالے سے آئی جی جیل خاناجات اور آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس قیدیوں کو جیل میں لانے سے پہلے سرکاری ہسپتالوں سے کرونا ٹیسٹ کروانے کے بارے میں ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

کیمپ جیل کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ جن قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئیں گئے صرف انہیں ہی جیل میں رکھا جائے گا ۔ مراسلہ کے مطابق قیدیوں کے میاں منشی ہسپتال ، میو ہسپتال یا جناح ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ جیلوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer