ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیریئرکے آغاز میں بغیر معاوضے کے بہت سے گانےگائے تھے؛ شریا گھوشال

کیریئرکے آغاز میں بغیر معاوضے کے بہت سے گانےگائے تھے؛ شریا گھوشال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کیرئیر کے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے۔
معروف بھارتی  گلوکارہ نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں انڈسٹری میں موجود کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا وجود موجود ہے لیکن انہوں نے ذاتی طور پر کبھی اس کا تجربہ نہیں کیا۔
شریا گھوشال نے کہا کہ اب حالات کچھ بہتر ہیں، سوشل میڈیا کے دور سے پہلے انڈسٹری میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، میں نے بہت کم عمری میں شروعات کی تھی اس لیے میرے والدین ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی کی ہمت نہیں ہوئی۔
شریا گھوشال نے انڈسٹری میں معاوضے میں برابری  سے متعلق غلط فہمیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی صنفی معاملہ نہیں ہے، لڑکوں کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے کیرئیر کے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے۔گلوکارہ نےکہا کہ اس بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ارجیت سنگھ کو اتنی بھاری رقم ملتی ہے لیکن یہ بات مکمل طور پر درست نہیں ہے، اس وقت انڈسٹری کے تمام اچھے گلوکار بہت سا کام بلا معاوضہ کرتے ہیں لیکن جب کوئی جائز مطالبہ یا موقع ہو تو وہ بھاری معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں۔