ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایچ ایس یو گیٹ ٹیسٹ، 689 امیدواروں نے شرکت کی

یو ایچ ایس یو گیٹ ٹیسٹ، 689 امیدواروں نے شرکت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ( یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لیے یو گیٹ ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں 689 امیدواروں نے شرکت کی۔

یو ایچ ایس یو جی اے ٹی 2026 کا امتحان پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ہالز میں ہوا۔ ٹیسٹ صبح 10 بجے شروع ہوا اور 12 بجے اختتام پذیر ہوگیا فارم ڈی، ڈی پی ٹی اور مختلف بی ایس پروگرامز میں داخلوں کے لیے یو گیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہے۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یو گیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کردیا جائے گا۔