ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لرزہ خیز واقعہ؛9 سالہ بچہ زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار

 لرزہ خیز واقعہ؛9 سالہ بچہ زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  9 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مصری شاہ میں کمسن بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم مبینہ طور پر بچے کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ فلیٹ کی چھت پر لے گیا، جہاں اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔