ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج  بھی بادل برسنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی

لاہور میں آج  بھی بادل برسنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرا فاطمہ:محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شہر میں 40 سے 60 فیصد تک بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے امکانات کے باعث لاہور کے موسم میں مزید بہتری اور خوشگوار ماحول متوقع ہے۔