ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 280 ٹریفک حادثات، 332 افراد زخمی

لاہور میں 280 ٹریفک حادثات، 332 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 280 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 332 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 111 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 221 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔