سٹی 42 : چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے لئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا گیا، جس کے تحت 400 سے زائد افسران فرائض منصبی سر انجام دیں گے ۔
12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا G-7 سے برآمد ہوگا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے دوران متعدد مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئی ہیں۔ ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری متبادل راستہ سروس روڈ ڈاکخانہ اور فائر بریگیڈ سے سہروردی روڈ، فیصل ایونیو کا استعمال کریں گے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال ہال سے سروس روڈ G-7/3 سے رضیہ شریف پلازہ تک ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی، شہری متبادل سیونتھ ایونیو استعمال کریں گے۔ فضل حق روڈ، چائینہ چوک سے کلثوم پلازہ تک ٹریفک کے ڈرائیورشن ہوگی، شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔ شہداء چوک سے جی پی او چوک اور آبپارہ چوک ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی، شہری جی پی او چوک اور شہید ملت روڈ استعمال کریں۔اس کے علاوہ آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ سیونتھ ایونیو چوک تک ڈائیورشن ہوگی، زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو اور فیصل ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کرے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چاند تارا چوک سے ڈھوکری چوک تک سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہے۔ بارہ کہو سے آنے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے یا راول ڈیم چوک، فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ موٹروے سے بہارہ کہو اور مری جانے والی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے فیض اباد مری روڈ کا استعمال کرے ۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ جلوس کے دوران مرکزی شاہراہوں پر پارکنگ کی اجازت نہ ہے۔