ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون سروسز بند رہے گی:ایڈیشنل آئی جی

 عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون سروسز بند رہے گی:ایڈیشنل آئی جی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری :کراچی کے ایڈیشنل آئی جی نے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون کی بندش کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ایڈیشنل آئی جی  نےعید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف  موبائل فون بندش کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا.

 کراچی کے مطابق عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے اطراف موبائل فون سروسز بند رہے گی۔

  اس سے قبل بلوچستان میں 12ربیع الاول پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا۔

  محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں کل شام 5بجے سے 6ستمبر رات 9بجے تک سروس بند رہے گی، نوشکی ، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیا گیا۔