سٹی42: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3روز کی توسیع کر دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوبارہ پیش کر دیا۔ انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل کی جا رہی ہے، کچھ اہم پہلوؤں پر مزید تفتیش باقی ہے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر سائبر کرائم سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔