ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی :دریا سے آنے والا بچہ مگرمچھ شہریوں کے ہاتھوں ہلاک

گھوٹکی :دریا سے آنے والا بچہ مگرمچھ شہریوں کے ہاتھوں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ظفر اللہ: گھوٹکی میں دریا سے آنے والا بچہ مگرمچھ شہریوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔

گھوٹکی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریائے سندھ کے قریبی علاقوں سے ایک بچہ مگرمچھ گھومتا ہوا شہر میں داخل ہو گیا۔ واقعہ قربان کالونی میں پیش آیا جہاں شہریوں نے سڑک پر مگرمچھ کے بچے کو دیکھا تو خوفزدہ ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ کا بچہ تقریباً 2 سے 3 فٹ لمبا تھا اور پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہتا ہوا رہائشی علاقے میں آ نکلا۔ جیسے ہی لوگوں نے مگرمچھ کو دیکھا، فوراً شور مچ گیا اور لوگ ڈنڈے، پتھر اور دیگر چیزیں لے کر موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں نے مگرمچھ کے1 بچے کو گھیر کر مار ڈالا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں جان کا خطرہ محسوس ہوا، اس لیے انہوں نے فوری طور پر کارروائی کی۔ دوسری جانب وائلڈ لائف یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِ عمل یا کارروائی تاحال سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث ایسے واقعات مزید رونما ہو سکتے ہیں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے جانوروں سے خود نمٹنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو اطلاع دیں۔