ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ میں تعطیلات کے بعد 8 ستمبر سے معمول کے مطابق سماعتوں کا آغاز

 لاہور ہائی کورٹ میں تعطیلات کے بعد 8 ستمبر سے معمول کے مطابق سماعتوں کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں تعطیلات کے بعد 8 ستمبر سے معمول کے مطابق سماعتوں کا آغاز ہوگا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 24 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد 8 ستمبر سے باقاعدہ طور پر مقدمات کی سماعت شروع ہو جائے گی۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 24 ججز عدالتوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔ انسداد دہشت گردی ، قتل ،نیب ، منشیات ، ٹیکس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کے لئے سپیشل ڈویژن بںچز تشکیل دئیے گئے ہیں ، 8 ستمبر پیر سے 10 ڈویژن بنچز اور 24 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ڈویژن بنچز کی تفصیل اسی طرح ہوگی ،ڈویژن بنچ نمبر 1: چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل، یہ بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 2: جسٹس عابد عزیز اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس پر مشتمل، ٹیکس، کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 3: جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل، انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر مقدمات سنے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 4: جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل، انسدادِ دہشت گردی اور نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 5: جسٹس فیصل زمان اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل، سول اپیلوں کو سنے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 6: جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل، قتل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 7: جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل، نارکوٹکس اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 8: جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان پر مشتمل، سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر 9: جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل، سول کیسز کی سماعت کرے گا۔ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 10: جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل، ٹیکس معاملات کی سماعت کرے گا۔،تمام ڈویژن بنچوں میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان، تیرہ ستمبر تک اس کے بعد 29 ستمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس محمد جواد ظفر صرف سنگل بنچ کے طور پر سماعت کریں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer