(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے اسلام آباد ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123منسوخ کی گئی۔
کراچی ایئر پورٹ سے دیگر منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، 143اورکراچی سے اسلام آباد فلائے جناح کی پرواز نائن پی 672 شامل ہیں۔
دوسری طرف کراچی سے تربت پی آئی اے کی پرواز پی کے501 تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی۔