ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کا عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں اپوزیشن لابیز میں شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں عوامی اسمبلی سے متعلق مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایجنڈا بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر کے ساتھ شاندانہ گلزار، ثنا اللہ مستی خیل، شاہد خٹک اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں عوامی اسمبلی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer