ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین گرفتار

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

 تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

 سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔