وقاص احمد:لاہور میں گھریلو تنازعات کے باعث دو افراد نے خودکشی کی کوشش کی، ساندہ میں نوجوان نے زہر پی لیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں 35 سالہ خاتون نے کیمیکل پی کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔
لاہور کے علاقے ساندہ میں 20 سالہ نوجوان بلال نے گھروالوں سے جھگڑے کے بعد زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی طرح شاہدرہ ٹاؤن میں 35 سالہ خاتون صوبیہ نے سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد کیمیکل پی لیا۔ خاتون کو بھی تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔