ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافروں کیلئے خوشخبری، کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر مفت وائی فائی 

مسافروں کیلئے خوشخبری، کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر مفت وائی فائی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹرین میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے بڑی  خوشخبری آگئی ،  کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے مفت وائی فائی کا آغاز کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے اشتراک سے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے مفت وائی فائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن پر فری انٹرنیٹ کی سہولت مسافروں  کیلئے دستیاب ہوگی، یہ اقدام ریلوے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کی اہم پیشرفت ہے۔

 وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں، سٹارم فائبر کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے انتظار کے اوقات کو خوشگوار اور بامقصد بنا رہے ہیں۔

 گزشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ 40 سٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 سٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں اور 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 سٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا جارہا ہے، جس سے سفری مسافت 4گھنٹے کم ہو جائے گی، کراچی سے روہڑی تک 480کلو میٹر ٹریک کو بہتر کیا جائے گا۔