فاران یامین: نواب ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شبیر احمد عرف کاکا اور فیضان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی،ملزمان کے قبضہ سے پسٹل ناجائز ،گولیاں بھی برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او نواب ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔