اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.25 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 64 پیسے اضافے سے 310.51 روپے، برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے مہنگا ہوکر 368.51 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.30 روپے، جبکہ سعودی ریال 3 پیسے اضافے سے 74.55 روپے کا ہوگیا ۔