ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 262100روپے کی سطح پر آگئی ہےجبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714روپے کے اضافے سے 224708روپے کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔