سٹی42: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔
سری لنکا نے سخت مقابلہ کے بعد آخری لمحات میں افغانستان کو2 رنز سے شکست دے دی ۔
افغانستان کی ٹیم 292 رنز کے تعاقب میں 289 رنز بناسکی۔ محمد نبی 65، حشمت اللہ 59،رحمت شاہ 45،نجیب اللہ 23 اور گلبدین 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سپر فور مرحلے میں کل بدھ کے روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا۔