ویب ڈیسک: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 307 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 314 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 104 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 210 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔