ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت نے طلاق کیوں دی؟ بشریٰ اقبال نے بتادیا

عامر لیاقت نے طلاق کیوں دی؟ بشریٰ اقبال نے بتادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت مرحوم کی سابق پہلی بیوی بشری اقبال نے طلاق اور ان کی وصیت کیا تھی بتا دیا۔

ایک انٹرویو میں ٹی وی میزبان اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔عامرلیاقت کی سابق اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو طلاق کا سبب بنتا۔میں اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن ان کی سابق دوسری بیوی طوبی انور نے طلاق دینے کے لیے عامر لیاقت کو مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ   عامر لیاقت اپنے بچوں سے ملتے تھے اور آخری وقت تک اپنے بچوں دعا عامر اور احمد کے ساتھ رابطے میں تھے۔ یہ بات طوبیٰ انور کو پسند نہیں تھی اور وہ مسلسل عامر لیاقت پر اس سلسلے میں دباؤ ڈالتی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer