پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی کام کرگئی

 پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی کام کرگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی کام کرگئی,جمعے کے روز نگراں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کراچی پہنچے گے،پی ایس او ہیڈ آفس میں نگراں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم محمد علی سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا وفدملاقات کرے گے۔

پاکستان پیڑولیم ڈیلرز وفاقی وزیر کے سامنے سابقہ حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا کہیں گے۔سابقہ حکومت نے پیڑولیم ڈیلرز کے فی لیٹر مارجن میں 1.64 پیسے اضافے کا معاہدہ کیا تھا ۔ عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ پیڑولیم ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے کے حساب سے اضافہ چار اقساط میں کرنے کا معاہدہ ہوا تھا ،  نگراں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم معاہدے پر عملدرآمد کریں ۔ حکومت نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو مجبورا ملک بھر میں پیڑول پمپس بند کردیں گیں ، عبد السمیع خان نے اشارہ دیدیا ۔ملاقات میں ڈیلرز مارجن کے علاؤہ پیڑول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر بھی بات ہوگی۔