پابندی کے باوجود بادامی باغ میں کوڑا نذر آتش کر نے کا سلسلہ جاری

 پابندی کے باوجود بادامی باغ میں کوڑا نذر آتش کر نے کا سلسلہ جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین :شہر میں کوڑے کرکٹ کو جلانے پر پابندی کے باوجود سبزی منڈی بادامی باغ کے کوڑے کو نذر آتش کر دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق بادامی باغ سبزی منڈی کے علاقہ میں کوڑا جلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے کوڑے کرکٹ پر پابندی عائد ہے،کوڑا ڈمپنگ سائٹ پر وقت پر نہیں پہنچایا جاتا،بادامی باغ سبزی منڈی کے اطراف کوڑے کے ڈھیر لگ گئے،کوڑا جمع ہونے سے علاقہ میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے،کوڑا اٹھانے کی بجائے اسے آگ لگا دی گئی،دھواں کی وجہ سے علاقہ میں فضا بھی آلودہ ہونے لگی ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے پر عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔