اداکار بلال اشرف کا جذباتی ٹویٹ

 اداکار بلال اشرف کا جذباتی ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنی والدہ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بلال اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لفظ ’ماں‘ لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میری ماں میری دنیا لیکن سب کچھ رب کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے‘۔

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ’براہ کرم، میری ماں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal)

واضح رہے کہ 16 اگست کو ڈائریکٹر احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس افسوسناک خبر  سے آگاہ کیا تھا کہ بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد مداحوں نے اداکار کی والدہ کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔