ڈاکوؤں  نے کھانا منگوایا، پیمنٹ کرنے کے بجائے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹا  اور چلتے بنے  

ڈاکوؤں  نے کھانا منگوایا، پیمنٹ کرنے کے بجائے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹا  اور چلتے بنے  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو  سامان سمیت رقم  لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ مدعی ادریس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈی گراونڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تین روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔