ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کےنئے متنازع بیان پرآصف علی زرداری کا ردعمل

عمران خان کےنئے متنازع بیان پرآصف علی زرداری کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے سپاہی سے لیکر پاک فوج کے جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی مکمل نہیں ہو سکتا، ہم اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے، ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

عمران خان کے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے، اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑا چھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہو رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer