ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاسوسی کا الزام، 3 پاکستانی شہریوں کی نظر بندی میں توسیع

جاسوسی کا الزام، 3 پاکستانی شہریوں کی نظر بندی میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) جسٹس منظور احمد ملک کی زیر صدارت   سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس،غیر قانونی سرحد پار کرنے والوں میں 19 بھارتی، تین بنگلہ دیشی شہریوں کی نظر بندی میں 9 نومبر تک توسیع، وفاقی نظر ثانی بورڈ نے ایک سری لنکن خاتون شہری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،جاسوسی کے الزام میں 3 پاکستانی شہریوں کی نظر بندی میں بھی توسیع کردی گئی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جستس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان ریویو بورڈ  پر مشتمل  ممبران کا اجلاس ہوا۔ فیڈرل ریویو بورڈ کے اجلاس میں سکیورٹی آف پاکستان، فارن ایکٹ تحت نظر بند افراد کی نظر بندی کا معاملہ کا جائزہ لیاگیا ۔جیل وین میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے 26 ملزمان نظر ثانی بورڈ کے روبرو پیش  کیاگیا۔
غیر قانونی سرحد پار کرنے والوں میں 19 بھارتی، تین بنگلہ دیشی اور ایک سری لنکن شہری  جبکہ 3 پاکستانی شہریوں کو بھی جاسوسی کے الزام میں پیش کیا گیا۔فیڈرل  رویو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer