کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سپرنٹنڈنٹ ملک جاوید اقبال کا سیالکوٹ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور انسپکٹر مراتب مشتاق کا اینٹی سمگلنگ لاہور میں تبادلہ کردیا گیا۔

لاہور سے سیالکوٹ ٹرانسفر ہونے والے کسٹمز افسران کی سنی گئی، افسران کے واپس لاہور تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز حبیب حسین بھٹی کا سیالکوٹ سےاے اینڈ ایف لاہور اور سپرنٹنڈنٹ اینٹی سمگلنگ محمود سعید کا اپریزمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے، انسپکٹر گلزار حسین بھٹی کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کسٹمزانٹیلی جنس لاہور، انسپکٹر فرحان عزیز تارڑ، شریف وٹو، عظمت اللہ اور سدرہ طیب کا سیالکوٹ سے ایم سی سی اے اینڈ ایف لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے، انسپکٹرعبدالرحمن بٹ، راؤ سلیم، رانا سیف اللہ، منظر مظفر بھٹی کو سیالکوٹ سےایم سی سی انفورسمنٹ تعینات کیا گیا، انسپکٹرکسٹمز صابر علی، صفدرعباس، اظہر نعیم، انوس رابن سہوترہ، اسد فاروق کا سیالکوٹ سے اے اینڈ ایف لاہور تبادلہ ہوا۔

سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نوید احسن، سید عبدالحسن رضوی،صفدر ماہی، محمد یاسین وٹو، محمد عارف اور سہیل اقبال کا لاہور سے سیالکوٹ تبادلہ کردیا گیا، انسپکٹر حافظ الیاس، ظفر اقبال، محمد اعجاز، محمد بوٹا عارف کا لاہور سے سیالکوٹ تبادلہ ہوا، انسپکٹر عثمان آزاد، عارف میوء، سہیل مرتضی کا کسٹمز انٹیلی جنس، انٹیلی جنس آفیسر سرمد محمود کا اے اینڈ ایف، پرنسپل آپریزرامیر حیدر کا سیالکوٹ سے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور، اپریزنگ آفیسر حافظ محمد احمد انصاری کا کراچی سے لاہور اور سدرہ نیئرزیدی کا ائیر پورٹ سے کوئٹہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر ناصرسعید کا ملتان سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور، بنیامین قریشی کا لاہور ائیر پورٹ سے ملتان، انسپکٹرعامر سعید جعفری کا ملتان سے لاہور ائیرپورٹ اور فرح نور کا ائیرپورٹ سے اپریزمنٹ تبادلہ کیا گیا ہے، انسپکٹر نعیم اختر کا ملتان سے جبکہ امتیاز حنیف چوہدری کا پشاور سے ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے، انسپکٹر شاہد بختیار بھٹی کا فیصل آباد سے ایم سی سی انفورسمنٹ لاہور، انسپکٹر اصغرعلی کا انفورسمنٹ سے جبکہ آصف نواز کا اپریزمنٹ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ تبادلہ کردیا گیا۔

انسپکٹر مشتاق بھٹی کا کسٹمز انٹیلی جنس، ساجد اقبال کا آئی او سی او سے ڈاٹ اکیڈمی اور اطہر نوید کا انفورسمنٹ سے آئی او سی او تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer