در نایاب: بزدار سرکار کا ترجیحی منصوبہ رل گیا، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ کے لئے وزیراعلی پنجاب کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن مکمل ہوگئی، ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز نے تاخیر کا ملبہ موسمی حالات پر ڈال دیا منصوبے کے لئے تاحال ساڑھے سات کنال اراضی بھی ایکوائر نہ کی جاسکی ۔
وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کا سنگ بنیاد اٹھارہ مئی کو رکھی تھی ایل ڈی اے نے باقاعدہ کا پانچ جون کو مکمل کیا تھا، وزیراعلی نے کام مکمل کرنے کے لئے تین ماہ کی ڈیڈلائن دی جو آج مکمل ہوگئی، ایل ڈی اے کی جانب سے منصوبے کا ستر سے پچھتر فیص کام مکمل کیا گیا۔
چیف انجنئیر کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی گہرائی والے مقام پر تاحال بارشی پانی موجود انڈر پاس کے لئے سیوریج سسٹم بھی تاحال نہ ڈالا گیا، انڈر پاس کی سروس لائنوں کے لئے ایک انچ زمین بھی ایکوائر نہ کی جاسکی، موجودہ زمینی حقائق کے مطابق ایک ماہ مزید تکمیل کے لئے لگ سکتا ہے، انڈر پاس کی بیرل کو آئندہ ہفتہ کلئیر کرلیا جائے گا ۔
واضح رہے منصوبے کا سنگ بنیاد اٹھارہ مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب نے رکھا تھا، ورک آرڈر اور باقاعدہ کام پانچ جون کو شروع ہوا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ڈیڈ لائن پانچ ستمبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ ایل ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ شیڈول میں موسمی حالات سب سے زیادہ تاخیر کا سبب بنے ہیں۔