لیسکو ملتان روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی چوری پکڑ لی

لیسکو ملتان روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی چوری پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو ملتان روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں نے ہنجروال کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی۔   

تفصیلات کے مطابق لیسکو ملتان روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں نے ہنجروال کے علاقے میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔  ایس ڈی او ملتان روڈ سب ڈویژن نے بتایا کہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، بجلی چوری کرنے والے صارفین کے ٹرانسفارمر اُتار لئے گئے۔

 ایس ڈی او عامر آرائیں نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کرنے پر صارفین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer