ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے کا شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز

پاکستان ریلوے کا شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پاکستان ریلوے کی جانب سے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پوسٹر مہم کا آغاز،ٹرینوں پر وطن عزیز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کی تصویریں چسپاں کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پرشہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان ریلوے بھی پیش پیش ہے،لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام،گرین لائن،فرید ایکسپریس اورپاکستان ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں دفاع پاکستان کے رنگ میں رنگ گئیں، ریل گاڑیاں بھی“ہمیں پیار ہے پاکستان سے" کا پیغام دینے لگیں۔


محکمانہ احکامات کے مطابق مختلف ریل گاڑیوں کی بوگیوں پر یوم دفاع کی مناسب سے خصوصی تصاویروپیغامات آویزاں کر دیے گئے،یوم دفاع و شہداءپاکستان کے حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے مختلف پروگرامز کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer