ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت خاتون کی جان لے گئی

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت خاتون کی جان لے گئی
کیپشن: City42 - Injection Doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، غلط انجکشن سے 57 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ورثاء نے فیروز پور روڈ پر میت رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

 تفصیلات کے مطابق والٹن کی رہائشی نسیم بی بی کو گھٹنوں میں درد کے باعث مدینہ کالونی والٹن میں واقع نجی کلینک میں لایا گیا جہاں ڈاکٹر مدثر نے علاج کے دوران خاتون کو انجکشن لگایا تو اسکی حالت بگڑ گئی، خاتون کے بے ہوش ہونے پر ورثاء فوری طور پر اسے جنرل ہسپتال لے کر آئے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

خاتون کے لواحقین نے میت کو سڑک پر رکھ کر ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ گلی محلوں میں واقع کلینک میں کام کرنے والے جعلی ڈاکٹر موت بانٹ رہے ہیں مگر حکومت کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ پولیس نے متعلقہ ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer