سٹی 42 : امریکا کے شہر منٹگمری میں رات گئے فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ حریف مسلح افراد کے درمیان ہفتے کی رات ریاست البامہ کے دارالخلافہ منٹگمری کے پُرہجوم ڈاؤن ٹاؤن کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا جہاں انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
منٹگمری کے پولیس چیف نے کہا کہ زخمیوں میں سے 3 کو مہلک زخموں کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔