ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بطور صدر کبڈی فیڈریشن ہم نے ورلڈ کپ جیتا؛ چوہدری شافع حسین 

میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بطور صدر کبڈی فیڈریشن ہم نے ورلڈ کپ جیتا؛ چوہدری شافع حسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کبڈی فیڈریشن  کے صدر چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بطور صدر کبڈی فیڈریشن ہم نے ورلڈ کپ جیتا ۔

چودھری شافع نے کہا 2020 میں ہم نے بھارت کو شکست دے کر فائنل جیتا  تھا، بھارت ہمیشہ کھیلوں میں سیاست لے آتا ہے ۔بھارت کو کبڈی کے میدان میں کھیلنے کا چیلنج کرتے ہیں ۔ آئندہ سال ملائشیا میں کبڈی ورلڈ کپ کروائیں گے ۔

کھیل امن اور محبت کا پیغام ہے مگر بھارتیوں پر جنگی جنون سوار ہے ۔بھارت کو اپنے چھ طیاروں کی تباہی  ابھی تک نہیں بھولی ۔ کبڈی فیڈریشن ملک میں کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔