سٹی 42 : گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے امیر اہلسنت والجماعت مولانا قاضی نثار کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ نگر کالونی سی پی او چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے،تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا، زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہکاروں سمیت 5 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف گلگت شہر بند،سڑکیں ویران ہوچکی ہیں، شاہراہ قراقرم پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
معروف مذہبی شخصیت کے قافلے پر فائرنگ کے بعد گلگت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے خلاف گلگت شہر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔