ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم ٹرافی؛ کل سے شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی؛ کل سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قائد اعظم ٹرافی کا 68واں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا
قائد اعظم ٹرافی 2025-26 میں 46 فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد کیا جائے گا،میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
قائد اعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم 75 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 40 لاکھ ملیں گے،ہر راؤنڈ میں کم از کم 2میچ پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہوں گے۔
عمران خان سٹیڈیم پشاور ،ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں میچز لائیو سٹریم ہونگے،سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں نو راؤنڈ کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں پانچ میچز ہوں گے،لیگ سٹیج کے اختتام پر دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
قائد اعظم ٹرافی میں ہر ٹیم کیلئے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک انڈر 21 کھلاڑی ہونا لازم قرار دیا گیا ہے ۔قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں 10 انڈر 21 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا