سٹی 42 : مانچسٹر میں باکسرز کا ڈبلیو بی سی والٹر ویٹ ٹائیٹل پاکستان کے محمد علی نے جیت لیا ۔
ٹائٹل کے لیے فائنل کا تگڑا مقابلہ پاکستان اور انڈیا کے مابین مانچسٹر میں ہوا ۔ پاکستان کے نوجوان باکسر محمد علی نے انڈیا کے باکسر ایندر بسی کو پچھاڑ دیا۔
باکسر محمد علی جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔ انہوں نے شوگر مرض کے باوجود بین الاقوامی والٹر ویٹ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت لیا۔ محمد علی نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے کے بعد انڈین حریف ایندر بسی کو گلے بھی لگا لیا ۔
واضح رہے کہ محمد علی کی یہ مسلسل سولہویں کامیابی ہے۔