ثمرہ فاطمہ:پنجاب کے پہلے سموگ پیشگی نگرانی سسٹم نے لاہور کا اے کیو آئی ڈیٹا جاری کردیا، لاہور میں آج صبح 4بجے بارش سے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 62 ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 8 بجے سورج نکلنے ،درجہ حرارت بڑھنے سے ایئر کوالٹی میں مزید بہتری آئی، دن 10بجے اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 70،درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ، دوپہر دو بجے ایئر کوالٹی انڈیکس 92،درجہ حرارت 33 ڈگری رہے گا۔
ای پی اے نے پنجاب کے 18 اضلاع میں فضائی معیار کے ڈیٹا کاتجزیہ مکمل کر لیا، تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر جدید سموگ مانیٹرنگ و ویدر فورکاسٹ سسٹم فعال ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درخت لگانے ،سبزہ بڑھانے سے فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹارگٹڈ سموگ آپریشن لاہور اور دیگر شہروں میں جاری ہے۔
سموگ گنز مشینوں سے ٹریفک، تعمیراتی سائٹس اور صنعتی علاقوں میں فوری فضائی بہتری، پہلی مرتبہ درست اور بروقت اے کیوآئی ڈیٹا عوام تک پہنچایا جارہا ہے۔